۱۳۸۹ مرداد ۲۱, پنجشنبه

مشترکہ طورپرتین لاکھ کاریں بنانے کا اعلان


سینٹ پیٹربرگ روس کی سب سے بڑی موٹرسازکمپنی ''آٹوواز'' اور جاپان فرانس کمپنی رینونسان نے ہرسال مشترکہ طورپرتین لاکھ کاریں بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

اس منصوبے کی مشترکہ سرمایہ کاری کی مالیت40 کروڑ یوروہوگی۔

اتوار کو آٹوواز کے سربراہ ایگوماروو نے جاپان کے ایک اخبار کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ تین کروڑ یوروکی سرمایہ کاری رینونسنان کمپنی کرے گی اورباقی کی سرمایہ کاری ہم کریںگے ۔

سال 2012 میں نسان اور آٹو واز اپن اپنے برانڈ کے تحت مشترکہ بنیاد پر75 ہزار کاریں بنانا شروع کردیںگی۔رینونسان مارچ 2013ء سے ڈیڑھ لاکھ کارین تیار کرنے لگے گی

اس طرح تینوں کمپنیاں گاڑیوں کی 40 فیصد روسی مارکیٹ پر حاوی ہوسکے گیئں۔

واضح رہے روسی کارمارکیٹ جرمنی کے بعد یورپ میں کاروں کی دوسری بڑی منڈی ہے۔

هیچ نظری موجود نیست: