۱۳۸۹ مرداد ۲۱, پنجشنبه

انگلینڈ کھدائی کے دوران گیارہ ہزار سالہ قدم گھر دریافت


لندن برطانوی ماہرین آثار قدیمہ نے شمال مشرقی انگلینڈ میں کھدائی کے دوران خانہ بدوش قبیلے کا گیارہ ہزار سالہ قدیم گھر دریافت کر لیا۔

قدیم شکاریوں کا گھر برطانیہ میں سب سے قدیم ترین خیال کیا جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف یارک اور یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین آثار قدیمہ پر مشتمل ٹیم کا کہنا ہے کہ دائرے کی شکل میں دریافت قدیم گھر 8500 قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا ہے۔

گھر کے عین سامنے قدیم جھیل کے آثار بھی مل گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف یارک کے ماہر آثار قدیمہ نکی ملز نے کہا کہ یہ ایک حساس دریافت ہے۔

جس سے ہمیں قدیم زمانے کے لوگوں کی رہائش اور زندگی کے بارے میں کافی معلومات مل جاتی ہیں۔

گھر سے ہم اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس وقت کے لوگ کس طرح زندگی بسر کرتے تھے۔

قدیم گھر 3.5 میٹر چوڑا اور تعمیر میں لکڑی کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔

کیا جاتا ہے کہ مذکورہ گھر 200 سے 500 سال تک استعمال کیا جاتا رہا۔

هیچ نظری موجود نیست: