نصیر آباد : بلوچستان کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔
بارشوں اورسیلابی ریلوں نے مزید تباہی مچادی ہے۔
متاثرین سڑکوں کے کنارے پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں
اور اب بھی نصیرآباد میں دوہزار لوگ پانی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
زیارت، جعفرآباد ،ہرنائی ، لورالائی ،نصیرآباد، خانوزئی اور کوہلو میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،
زیارت، جعفرآباد ،ہرنائی ، لورالائی ،نصیرآباد، خانوزئی اور کوہلو میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،
جس سے مزید کئی دیہات زیرآب آگئے ہیں۔
مشرقی جعفرآباد میں نئے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔
ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
مٹھڑی بند ٹوٹنے کے باعث مختلف نہروں میں پانی کا بہاﺅ تیز ہوگیا
مٹھڑی بند ٹوٹنے کے باعث مختلف نہروں میں پانی کا بہاﺅ تیز ہوگیا
اور کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔
پاک فوج کی جانب سے پھنسے لوگوں کو نکالنے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے سیلاب متاثرین نے ڈیرہ الہ یار بائی پاس پر پناہ لی ہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر