۱۳۸۹ مرداد ۹, شنبه

پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتیں

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکام کے مطابق مون سون کی بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں میں ایک سو پچاس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سولہ ہزار سے زائد محصور ہیں۔

قومی آفات کے ادارے کے مطابق سیلاب کی وجہ سے تیراسی افراد لاپتہ ہیں۔
اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے بھی تباہی اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

هیچ نظری موجود نیست: