بارشوں اور سیلابی ریلوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔
پاکستان کے شمال مغربی علاقوں بشمول خیبر پختونخوا میں وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے بتایا کہ کم سے کم آٹھ سو لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے میں دقت پیش آ رہی ہے جہاں مواصلات کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے تقریباً دس لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ زیادہ تر متاثرہ علاقوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ بدستور کٹے ہوئے ہیں اس لیے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنا نقصان ہو چکا ہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر