پاکستان میں آج پنجاب اور سندھ کے مختلف حصوں میں سیلاب کی تازہ وارننگ جاری کی گئی ہے۔
اِسی دوران اقوام متحدہ نے پاکستان کے کئی ملین سیلاب زدگان کے لئے 459 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل کے ساتھ اپنی تاریخ کے بڑے امدادی اقدامات میں سے ایک کا آغاز کیا ہے۔
یہ اپیل ادارے کے انسانی سرگرمیوں کے شعبے کے سربراہ جون ہومز نے نیویارک میں جاری کی ہے
یہ اپیل ادارے کے انسانی سرگرمیوں کے شعبے کے سربراہ جون ہومز نے نیویارک میں جاری کی ہے
اور کہا ہے کہ اِس رقم کی مدد سے متاثرین کو نوے روز تک کے عرصے کے لئے فوری امداد مہیا کی جا سکے گی۔
ایک اندازے کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ کوئی چھ ملین افراد کی زندگیاں بچانے کے لئے فوری امداد کی ضرورت ہو گی۔
ایک اندازے کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ کوئی چھ ملین افراد کی زندگیاں بچانے کے لئے فوری امداد کی ضرورت ہو گی۔
بتایا گیا ہے کہ بالواسطہ یا طویل المدتی بنیادوں پر متاثر ہونے والوں کی تعداد اِس سے دگنی ہے۔
درایں اثنا امریکا نے متاثرین کے لئے اپنی امداد بیس ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر پچپن ملین ڈالر کر دی ہے۔
درایں اثنا امریکا نے متاثرین کے لئے اپنی امداد بیس ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر پچپن ملین ڈالر کر دی ہے۔
ادھر کالعدم تحریک طالبان نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یہ رقم لینے سے انکار کر دے۔
طالبان نے اپنی جانب سے بیس ملین ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔
هیچ نظری موجود نیست:
ارسال یک نظر