۱۳۸۹ شهریور ۷, یکشنبه

مسجدنبوی ۖ میں 40ہزار افراد اعتکاف بیٹھیں گے '2ہزار سے زائد خواتین بھی اعتکاف کریں گی


مدینہ منورہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے پر آج بروزپیر 30اگست کومسجد نبوی ۖ میں 40ہزار افراد اعتکاف بیٹھیں گےـ

انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کسی معتکف کو ایک عدد تکیہ اور کمبل کے علاوہ کوئی بھی اور چیز مسجد کے اند ر لے جانے کی اجازت نہیںـ

ان تمام افراد کے لئے مسجد کے شمالی حصے میں جگہ مختص کر کے انہیں مقررہ جگہوں میں ہی قیام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اور مسجد کے دیگر حصوں میں جانے اور دیواروں پر کپڑے لٹکانے سے منع کر دیا گیا ہے ـ

ان افراد کے مسجد میں داخلے اور باہر نکلنے کے لئے بھی علیحدہ گیٹ مختص کر دیئے گئے ہیںـ

دریں اثناء آخری عشرے کے دوران مسجد نبوی ۖمیں دو ہزار سے زائد خواتین بھی اعتکاف کر یں گی ۔

ان کے لئے مسجد کے مشرقی اور مغربی جانب واقع حصوں میں خصوصی طور پر جگہیں مختص کی گئی ہیں جہاں انہیں ضروری سہولتیں مہیا کرنے

اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں ان کی معاونت کے لئے عربی ، اردو، انگریزی ، ترکی اور فرانسیسی زبان بولنے والی خواتین پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے

۱۳۸۹ شهریور ۴, پنجشنبه

اکبر بگٹی کی چوتھی برسی ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہڑتال



کوئٹہ : قوم پرست رہنما نواب اکبر بگٹی کی چوتھی برسی کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈائون ہڑتال کی جارہی ہے ۔

جمہوری وطن پارٹی کی اپیل پر قلات،منگچر،سوراب،خضدار ،پنجگور،تربت ،گوادر،خاران، نوشکی،دالبندین سمیت دیگر علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے ۔

وکلا کی جانب سے بھی عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اکبر بگٹی کی چوتھی برسی پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے مختلف علاقوں میں قرآن خوانی کے اجتماعات بھی منعقد کیے جارہےہیں ۔

سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں نواب اکبر بگٹی ایک آپریشن کےد وران مارے گئے تھے ااور سرکاری نگرانی میں ان کی تدفین کی گئی تھی

۱۳۸۹ مرداد ۳۰, شنبه

پشاور : سٹی مال گودام میں چھاپہ،امدادی سامان برآمد


پشاور : پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے سٹی مال گودام پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں سیلاب زدگان کا امدادی سامان برآمد کر لیا
ڈی سی او پشاور سراج احمد کی زیر قیادت ٹیم نے گودام پر چھاپہ مارا جہاں پر سیلاب زدگان کے لیے اکٹھا کیا گیا سامان کاٹنوں میں موجود تھا،امدادی سامان میں چاول ،تیل،گھی،کھجور،خشک دودھ ،پینے کا پانی اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔

ڈی سی او پشاور سراج احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ابتداءی تحقیقات کے مطابق امدادی سامان کو کاٹنوں سے نکال کر بازارمیں فروخت کیا جاتا تھا،ڈی سی او نے مذید بتایا کہ امدادی سامان کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،پولیس نے گودام سے چار مزدور گرفتار کرکے گودام کو سیل کر دیا ہے۔

۱۳۸۹ مرداد ۲۹, جمعه

گھر میں آگ لگنے سے 21 بلیاں اور ایک کتاہلاک


ٹورانٹو برن فیلڈ ایونیو کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 21 بلیاں اور ایک کتاہلاک،کئی جانور بچا لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن برن فیلڈ ایونیو ڈوپنٹ سٹریٹ کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑکنے سے موقع پر ہی 21 بلیاں اور ایک کتاہلاک ہوگئے جبکہ گھر سے باپ اور بیٹے کو محفوظ حالت میں نکال لیا گیا۔

گھر سے چار بلیوں اور کئی دیگر جانوروں کو بھی زندہ نکال لیا گیا جن میں سے چند زخمی ہیں۔

سٹریٹ میں رہنے والے دیگر افراد نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا تھا جب مردہ حالت میں جانوروں کو گھر سے نکالا جارہا تھا۔

پولیس کے مطابق زیادہ تر جانور دھویں کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

۱۳۸۹ مرداد ۲۶, سه‌شنبه

کولمبیا کا مسافر طیارہ تباہ ہونے سے ایک مسافر ہلاک


سین اینڈرس کولمبیا کا مسافر طیارہ تباہ ہونے سے ایک مسافر ہلاک اور ایک سو چودہ زخمی ہو گئے۔

مسافر طیارہ بوئنگ سات سو سینتیس خراب موسم کے باعث سین اینڈریس ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا۔

طیارے میں ایک سو اکیس مسافر اور چھ عملے کے ارکان سوار تھے۔

حادثے میں طیارہ تین حصوں میں تقسیم ہو گیا۔

تاہم طیارے میں سوار ایک سو ستائیس افراد میں سے معجزاتی طور پر صرف ایک شخص ہلاک ہوا۔

حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئر پورٹ بند کر دیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے مسافروںکو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے

جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

۱۳۸۹ مرداد ۲۵, دوشنبه

لندن 32فیصد بچے بغیر ناشتے کے اسکول جاتے ہیں۔


لندن 32فیصد بچے بغیر ناشتے کے اسکول جاتے ہیں۔

برطانوی اخبار گارجین نے ایک تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ 32فیصد بچے اسکول جانے کی جلدی میں ناشتہ نہیں کر پاتے۔

ایسے بچوں میں دوران بلوغت دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکا نات ہوتے ہیں۔

ایک تہائی بچوں کی تعداد جو ناشتہ نہیں کر پاتے کلاس میں غیر دلچسپی اور بے توجہ رہتے ہیں ۔

اور وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔68

فی صد طلبا گھر سے نکلنے سے قبل ناشتہ کرتے ہیں جب کہ 32فیصد ناشتہ نہیں کر پاتے۔

اس تحقیق میں10سے16برس کی عمر کے4326برطانوی طلبا کو شامل کیا گیا۔26.6

فی صد لڑکے اور 38.6 فی صد لڑکیا ں ناشتہ نہیں کر پاتی ایسی92فیصد لڑ کیاں موٹاپے کا شکار ہیں۔

جب کہ لڑکوں میں یہ شرح62فیصد ہے

سکھر ،جعفرآباد: سیلاب نے سندھ، بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں تباہی مچادی۔


سکھر ،جعفرآباد: سیلاب نے سندھ، بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں تباہی مچادی۔ شکار پور کو بچانے کے لیے دو مقامات پر ریلوے ٹریک توڑ دیا

انڈس ہائی وے زیر آب آنے سے دونوں صوبوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

دریائے سندھ سے نکلنے والا پانی کا بڑا ریلا جعفرآباد میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کے بعد اوستہ محمد پہنچ گیا ہے جس کے بعد شہر خالی کرالیا گیا۔

روجھان جمالی سمیت متعدد دیہات زیر آب آگئے۔سیلاب کے باعث بولان ندی میں طغیانی سے مچھ شہر کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

سبی اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے متاثرین سیلاب کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مصری پور میں ایک سو پچاس سے زائد افراد پانی میں پھنس گئے ۔

ڈی سی او جیکب آباد نے کہا ہے کہ بائی پاس کے قریب پانچ مقامات پر کھدائی کرکے شہر کو ڈوبنے سے بچایا جائے گا،

شکار پور میں خانپور ہائی اسکول کے ریلیف کیمپ میں کھانا نہ ملنے پر متاثرین نے احتجاج کیا۔

جعفر آباد کا ضلعی ہیڈ کوارٹرز ڈیرہ اللہ یار پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور پانچ سو مکانات منہدم ہو گئے۔

علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔

پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ہزاروں افراد تک تاحال رسائی نہ ہو سکی۔

علاقے کا بیشتر حصہ خالی کرا لیا گیا ہے لیکن بہت سے متاثرین اب بھی گھروں چھتوں پر امداد کے منتظر ہیں۔ آبی ریلے سے روجھان جمالی میں متعدد دیہات زیر آب آگئے اور اوستہ محمد شہر کو خالی کرالیا گیا ہے۔

بجلی کی مین لائن میں خرابی کے باعث بلوچستان کے تین گرڈ اسٹیشنز گندھاوا، ڈیرہ الہ یار اور جھل مگسی بند ہوگئے۔

ادھر ڈیرہ مراد جمالی میں شدید گرمی اور خوراک کی عدم فراہمی سے خاتون اور بچی جاں بحق ہوگئی۔